UrduPoint:
2025-04-16@11:41:09 GMT

خان صاحب نے ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کے بہت بڑی گالی دی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

خان صاحب نے ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کے بہت بڑی گالی دی

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم کو گالی دینے پر بھی ہم نے احتجاج نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب نے ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کے بہت بڑی گالی دی، عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم فلاں کے اردلی ہیں، ،ہم نے اس پر بھی احتجاج نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کا مذاکرات سے انکار افسوسناک ہے، اپیل ہے کہ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑا جائے، جوڈیشل کمیشن بنانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی مطالبات کا 7 دنوں میں جواب دیں گے، پی ٹی آئی مذاکراتی دروازے سے نکل گئی توشاید واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرگوہر نے بیان دیا کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے مطابق اگر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا جاتا تو وہ مذاکرات کا سلسلہ ختم کررہے ہیں، ان کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی کا حکم ہے کہ مذاکرات روک دیئے جائیں۔

میں کہنا چاہتا ہوں کہ مذاکرات کا عمل ان کی پیشرفت پر شروع ہوا تھا جب 5 دسمبر کو ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی اور خود خواہش ظاہر کی تھی کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے معرکہ آرائیاں ہوچکے تھیں، پی ٹی آئی کمیٹی اسپیکر سے ملی، پھر اسپیکر کے کہنے پر وزیراعظم نے ایک اتحادی کمیٹی قائم کی۔ پی ٹی آئی نے 42 دنوں بعد تحریری مطالبات پیش کیئے، ہم سے تقاضا کررہے کہ 7 دنوں میں تحریری مطالبات کا جواب دے دیں، اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

جن ججز کا کہا ہے ان کو ڈال کر کمیشن بنایا جائے۔وہ جماعت جو ہم سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتی تھی، کہتی تھی کہ یہ چور ڈاکو ہیں، لیکن 7دنوں میں کیا ہوا، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے جس بے تابی سے آئی تھی اسی بے تابی سے واپس جارہی ہے، ہم ان سے کہتے ہیں ابھی نہ جائیں موسم کو خوشگوار ہونے دیں، ہم 28 جنوری کی تاریخ دے چکے ہیں، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ مذاکرات کے عمل کو نہ چھوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سول نافرمانی کی کال ابھی چل رہی ہے، وہ اوورسیزپاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ پیسے مت بھیجیں۔ہم نے بالکل نہیں کہا کہ اس تحریک کو روکا جائے۔عمران خان نے وزیراعظم کو گالی دی کہ اردلی ہے، ہم نے پھر بھی جواب نہیں دیا۔ ہم بڑے سلجھے طریقے سے مذاکرات کرتے رہے۔پی ٹی آئی کو چاہئے کہ اعتراضات پر مبنی تحریردے کہ ہم مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔پی ٹی آئی مذاکراتی دروازے سے نکل گئی تو واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ مذاکرات پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

بجلی سستی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ تک کمی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی اور متعلقہ افراد کی معاونت سے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی جاچکی ہے جو پاکستان کے تمام صارفین کے لیے کی گئی ہے جس میں کاروباری حضرات بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 8 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے، وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے بھی اس پر بیان جاری کیا، امید کی جانی چاہیے کہ ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی گی۔ انہوں نے کہا کہ جو کمی آرہی ہے اس کو ہم نے روکنے کا سوچا ہے تاکہ قوم کے زخموں کی مرہم پٹی کی جائے اور ان کو شفایاب کرسکیں، اس سلسلے میں ہم نے بڑی سوچ و بچار کے بعد طے کیا ہے کہ کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کے سنگل روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا ہے لیکن فنڈز کے بغیر یہ مکمل نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
  • بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان
  • بجلی سستی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، شہباز شریف
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جائے گا
  • اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں ہمارے سفیر، تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اندر کی کہانی کا علم نہیں شاید بات چیت ہوئی ہو گی، محمد زبیر
  • کانگریس کسی مسلمان کو پارٹی کا صدر کیوں نہیں بناتی، نریندر مودی کی اپوزیشن پر تنقید
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد، اے این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان