شادی کے 20 سال بعد سہواگ اور انکی اہلیہ میں علیحدگی کی خبریں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔
بھارتی کرکٹر اور آرتی اہلاوت کو ایک مضبوط جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جو سہواگ کے کرکٹ کیریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر تو سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن ان میں ان کی اہلیہ کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
خیال رہے کہ اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہےتاہم ان کی دوری اور حالیہ واقعات ان خبروں کو تقویت دے رہے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھی، بعدازاں دونوں نے اسکی ترید کی۔
اسی طرح ایک اور بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے سوشل میڈیا سائٹ سے ایک دوسرے کو ان فالو کرکے تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیحدگی کی خبریں کے درمیان کی اہلیہ اور ان
پڑھیں:
طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کیلئے متعدد خطوط لکھے ہیں، لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ ایئرپورٹ پولیس کاشف کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں، یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔