ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و دولت کے لیے لوگ کس طرح بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا مسئلہ اٹھایا تو ملک ریاض نے ان سے رابطہ کیا، ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک ریاض نے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر شخص کو نوازا، پیسے کے زور پر کوئی شخص ریاست کو چیلنج نہیں کرسکتا، ریاست کا پیسہ ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیسے چلا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس اثاثے بحریہ ٹاؤن پاکستان تحقیقات دبئی ریاست زمینوں پر قبضہ کاروبار ملک ریاض وزیر دفاع خواجہ آصف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس بحریہ ٹاؤن پاکستان تحقیقات ریاست کاروبار ملک ریاض وزیر دفاع خواجہ ا صف ملک ریاض نے خواجہ ا صف نے کہا کہ ملک
پڑھیں:
پنجاب کی سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم اور آسان کارڈ کا اجرا
لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کے تحت 84ارب روپے اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 48ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی کی جائے گی۔ آسان کاروبار فنانس سکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کرنا ہوگا۔ سکیم میں 25سے 55سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ قرض لینے کیلئے ایکٹو فائلرہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آسان کاوربار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اور تفصیلات کے لئے ویب پورٹل akf.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ سکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض د یا جارہا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا ئے گا۔ سکیم میں پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اورسپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آسان کاروبار کارڈ کے لئے پورٹل akc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس،ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آسان کاروبار سکیم کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر 1786 بھی فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آسان کاروبار سکیم کے لئے درخواست گزار ٹال فری نمبر 1786 سے انفارمیشن لے سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب کا ہرنوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار سکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ کے علاقہ مظفر پور میں پتنگ کی ڈور تار سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پتنگ بازی کے جان لیوا دھندے پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔