وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم صرف ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون متفق ہیں اب سیاسی ایڈونچر نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم صرف ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں معاشی اصلاحات کرکے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، آئندہ 5 سال میں ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے، ترسیلات زر کو بھی 60 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی مسائل حل نہ کرسکے تو اڑان پاکستان منصوبہ کامیاب نہیں ہو پائے گا، ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنیوں کی مدد سے اڑان پاکستان منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر احسن اقبال ارب ڈالر کہا کہ

پڑھیں:

 امریکی عوام صدر  ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے  واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی کا عشائیہ میں آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل ، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس اور گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پوری دنیا کے لوگوں کی افسردگی اور شیمپین کی فروخت میں کیا تعلق ہے؟

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔  میں شاہد ہوں کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کے عہدے کو سنبھالنے کو زبردست طریقے سے منایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔

نجومی، ماہرین فلکیات، جو لوگ خوش قسمتی پر یقین رکھتے ہیں، بیرونی عوامل و عناصر کی حیثیت سے آپ کے کردار اورشخصیت پر اثرانداز ہوتے ہیں 

 انہوں نے کہا کہ میں امریکہ کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے کوشش جاری ہے، احسن اقبال
  • 23ارب ڈالر کی مزید غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے، احسن اقبال
  • ریلوے ML1 و قراقرم ہائی وے فیز 2 پر رواں برس کام شروع ہو گا: احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اشتراک عمل کا نیاباب رقم ہواہے، احسن اقبال
  • قراقرم ہائی وے فیز-2، ریلوے مین لائن ون پر کام رواں برس شروع ہوگا، احسن اقبال
  • حکومت نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے.وفاقی وزیر خزانہ
  •  امریکی عوام صدر  ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اڑان پاکستان کا مقصد تیز رفتار معاشی اہداف کا حصول ہے:احسن اقبال