حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یونٹی سی بی اے کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے ملازمین نے مسائل کے حل کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے آفس واقع سوک سینٹر کے سامنے وائس چیئرمین گڈو قمبرانی، نادر چانڈیو ، رحیم کیہر اور غلام شبیر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کراچی کی جانب سے حیدرآباد کے ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، ملازمین کے کسی بھی مسائل کے حل میں افسران کی دلچسپی نہیں ہے، پورے ریجن کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے چیک ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے لیے بھی نہیں بھیجے جا رہے ہیں، کیونکہ آج بھی ادارے میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جو ڈائریکٹر جنرل اور اعلیٰ افسران کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں، ملازمین کو اسپتال کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، اضافی الاؤنس صرف ہیڈ آفس والے لے رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری ، مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد ریجن جو کراچی کے بعد سندھ کا سب سے بڑا ریجن ہے، اس میں سینئر اور مقامی افسر کی بطور ریجنل ڈائریکٹر تعیناتی کی جائے، حیدرآباد ریجن میں اسپتال کی سہولت مہیا کی جائے، اضافی الاؤنس جو ہیڈ آفس والے لے رہے ہیں وہ دیگر ریجنز کو بھی دیے جائیں اور ریجن کے ملازمین کے وردی الاؤنس کے فنڈ جاری کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: میمن سوسائٹی کی رہائشی خواتین با اثر افراد کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں

حیدرآباد: میمن سوسائٹی کی رہائشی خواتین با اثر افراد کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین پنشن و دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
  • اینٹی کرپشن کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل
  • حیدرآباد: میمن سوسائٹی کی رہائشی خواتین با اثر افراد کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں
  • حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
  • سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کا مطالبات منوانے کیلیے احتجاج
  • سندھ بلڈنگ،اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی ڈھال حفاظتی پیکیج متعارف
  • ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملہ ،وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب
  • سرحدوں کی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور
  • حکومت کا سرحدی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور