راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری بچی گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے اترنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہے کہ اچانک ہیلمٹ اور فیس ماسک کے ساتھ سر پر ٹوپی پہنے دو موٹر سائیکل سوار پہنچ جاتے ہیں اور گاڑی کے دونوں دروازوں کی جانب کھڑے رہتے ہیں۔

فوٹیج میں ایک بچی والدہ کا انتظار کرتے ہوئے گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے کچھ نکالتے دیکھی جا سکتی ہیں، ملزمان ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی بچی کی والدہ سے زیورات وغیرہ چھین لیتے ہیں۔

ملزم کو فوٹیج میں فرنٹ سیٹ پر چھوٹی بچی سے کچھ چھینتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کے عقب میں کھڑی بڑی بچی ملزمان کی واردات کو بھانپتے ہوئے گھر کی جانب بھاگتی ہے۔ اطلاع پر اہل خانہ اور دونوں طالبات ملزمان کو فرار ہوتے وقت پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔

رابطے پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان خاتون سے تقریباً ساڑھے 11لاکھ روپے مالیت کی صرف چار تولے کی چار چوڑیاں چھین کر لے گئے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واردات کا نوٹس لیکر ایس پی صدر اور پولیس ٹیم کو ملزمان جلد از جلد ٹریس کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

لاہور : پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

زرائع کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3خواتین سمیت 8بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کیلئے آتے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنی شہزادی وغیرہ شامل ہیں۔

ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 50کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ نجی اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • ریلوے میٹریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنا دی گئی
  • اینٹی اسمگلنگ آپریشنز؛ خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی: نومولود بچی کی فروخت کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا
  • دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
  • بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • راولپنڈی؛ کار چوری کرنے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک، دو ساتھی فرار
  • عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد