سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہزاروں سرکاری ملازمین ومزدوروں کا پارلیمنٹ پر احتجاج‘ نجکاری مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سر کاری ملازمین کی ملک گیر تنظیم ” اگیگا” پاکستان کی کال پر ہزاروں سر کاری ملازمین اور مزدورں نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مارچ ومظاہرہ کیا، جس کی قیادت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کی جبکہ مظاہرین سے اگیگا کے قائدین رحمان علی باجوہ،اظہر اعوان،راجہ طاہر،عامر خان،عاشق خان،ڈاکٹر اشتیاق عرفان سمیت مختلف یونین اور ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔شمس الرحمن سواتی کہا ہے کہ، اداروں کی نجکاری، پنشن قوانین میں ردوبدل،اور حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف ملازمین کے احتجاج کی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان بھرپور حمایت کرتی ہے،ریلوے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں، سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر محکموں کو نجکاری کے نام پر تباہ کرکے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے، یہ سب IMF کے ایجینڈا کے تحت کیا جارہا ہے۔ چند لاکھ اشرافیہ پر مراعات کی بارش ہے اور اس کیلئے غریب ملازمین،مزدوروں،کسانوں کا پیٹ کاٹا جا رہا ہے، انھوں نے کہا حکمران طبقہ اپنی مراعات بڑھا رہا ہے اور غریب مزدوروں اور ملازمین کے جائز حقوق چھینے جارہے ہیں حکمران تعلیم, علاج،روزگار تحفظ،فراہمی انصاف جیسی اپنی بنیاد ی زمہ داریوں سے فرار حاصل کررہے ہیں اور یہ بے روزگاری کی تلوار صرف نچلے درجے کے ملازمین پر چلائی جارہی ہے، جبکہ اعلیٰ درجے کی آسامیوں پر بھرتی جاری ہے، ریلوے جیسے قومی اثاثے کو پہلے ناقص حکمت عملی کے تحت تباہ کیاگیا اور اس کو پرائیویٹائزڈ کرنے کا سوچا جارہا ہے، شمس الرحمن سواتی نے کہا اسی طرح بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی بیجنے کی سازش کی جارہی ہے، غریب عوام کے بچے گورنمنٹ سکولوں میں پڑتے ہیں اور اب ان کو بھی من پسند افراد کو بیجنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،اسی طرح پینشن قوانین میں ترامیم کر کے لاکھوں سرکاری ملازمین سے بنیادی حق چھینا جارہا ہے، ملک بھر کی ادارہ جا تی یو نینزاور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔رحمان علی باجوہ نے اعلان کیا 10 فروری تک اگر ہمارے مطالبات نہ منظور کیے گئے تو پورے پاکستان کے ملازمین اسلام آبا مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے،ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں اور ہمارا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو منظور کیا جائے ملازمین کے کسی بھی حق پر کٹ لگانے اور واپس لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، متعددراستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع
  • نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
  • سجاول: مذہبی جماعتوں کی جانب سے مدح صحابہ جلوس نکالا گیا
  • ہزاروں سرکاری ملازمین ومزدوروں کا پارلیمنٹ پر احتجاج‘ نجکاری مسترد
  • سجاول: آئی بی اے ٹیسٹ پاس اُمیدواروں کی ریلی، دھرنا دیدیا
  • ایف بی آرکو جھٹکا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی
  • بانی جماعت اہلسنت خطیب مولانا شفیع اوکاڑوی کے 42ویں عرس کے اجتماع سے نذرشاہ‘ عظمت شاہ‘وسیم الحسن نقوی‘محمداشرف جیلانی‘مولانا غلام یاسین ‘صوفی محمد حسین‘رفیق شاہ ‘کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب کررہے ہیں
  • لاہور، علامہ شبیر میثیمی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات
  • فرینکفرٹ؛ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک