دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جو ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق تمام تر معاملات کا معائنہ خود کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں ضرورت کے مطابق تمام اشیا جلد ازجلد فراہم کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں اپر کرم کے لیے 1500 کلو وزنی ادویات ہیلی کاپٹر کے زریعے پاڑہ چنار بھیجی جا رہی ہیں۔   علی امین گنڈاپور کے مطابق تمام تر ادویات ایم ایس پاڑاچنار کے حوالے کی جائیں گی۔ ان ادویات کی کھیپ میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، بچوں کےلیے ادویات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرم کا زمینی رابطہ جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک ہیلی کاپٹر کے زریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ضرورت کے مطابق دیگر اشیاء بھی مرحلہ وار روانہ کی جائیں گی۔ دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کی جائیں گی کے مطابق علی امین

پڑھیں:

زیارت، سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔

دوسری جانب متعدد مقامی ڈیجیٹل خبر رساں ادارے سی ٹی ڈی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ زیارت میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا ہلاک کیا ہے۔ پولیس یا حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم متعدد خبر رساں ادارے سی ٹی ڈی ذرائع کا حوالہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا
  • سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ آسان ٹپس جانئے
  • زیارت، سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد
  • گلگت، پشتنی باشندگان کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم
  • ہنزہ کے 342 ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کو ٹھہرانے پر پابندی
  • الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
  • پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ
  • پاکستانی مفتیوں کا فلسطین کیلئے فرضیت جہاد کا فتویٰ، مولانا امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو
  • پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے 15ویں انسانی امدادی کھیپ روانہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی