2025-01-20@16:59:39 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«بلوچستان اسمبلی کے»:
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔ سیکرٹری ظاہر شاہ...
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ایک ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔دوسری طرف ویڈیو سامنے آنے پر سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کےلیے کراچی پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کےلیے ٹشو پیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اور ہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ٹشو پیپرز سے متعلق تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
فوٹو بشکریہ حافظ نعیم / فیس بک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا۔کراچی پریس کلب میں ’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اُن کا حل‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے بلوچوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بات بھی ان سے ہو گی جو فارم 47 کی پیداوار نہ ہوں، جعلی قیادتوں کے ذریعے آپ پاکستان کو مینیج نہیں کر سکتے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، بلوچستان کا خالی پڑا ہوا علاقہ سونا اگلتا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت اتوار 19جنوری کو 3بجے دن کراچی پریس کلب میں ’’امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کیزیر صدارت ’’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کاحل‘‘کے عنوان سے سیمینارمنعقد ہوگا۔ سیمینار سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ‘امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رہنمابلوچ مسنگ پرسنز ماماقدیربلوچ اورجماعت اسلامی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجید بادینی خطاب کریں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بخاری ہاؤس میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوںنے نیر بخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ رب رحیم مرحومہ کی مغفرت کرے،اللہ آپ اور دیگر سوگواران کو صبر دے ۔
وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقدہ...
ایکس ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تعمیر شدہ 250 گھروں کی چابیاں 2022ء کے سیلاب متاثرین کے حوالے کر دیں۔سرفراز بگٹی نے 2022ء کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت کا بحالی منصوبہ تعطل کا شکار ہے، بلاول بھٹو بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ منصوبہ ہمارے حوالے کرے، 8 سے 9 ماہ میں اسے مکمل کر دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا کر متاثرین کے لیے ریلیف یقینی بنائیں گے، سندھ کی طرز پر گھروں کی...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر...
کوئٹہ: : بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ زرائع کے مطابق جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، سوئی کے قبائلی عمائدین، سوشل ورکرز، سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور دیگر علاقوں میں بہتر سکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ ایف سی عوام کے جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ایف سی کی جانب سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مفادات گروہی سیاست پر قربان کر دیئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں عوام کو نہیں، بلکہ ٹھیکیداروں اور پیسے والے کو جگہ ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بزرگ سیاسی شخصیت حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی انکے ہمراہ تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے مفلوج ہیں۔ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان کا استعمال...