کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں مشیر کھیل مینا مجید نے دہشت گردی کے واقعات اور بلوچ خواتین کو خود کش بمبار بنانے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ اجلاس میں جعفرایکسپریس دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اسپیکرعبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی سرفراز بگٹی سمیت حکومتی اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی مشیربرائےکھیل مینا مجید نے بلوچ خواتین کو خودکش بمبار بنانے، دہشت گردی واقعات کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کردی۔
مینا مجید نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین خود کش بمبار کا بڑھنا انسانیت کیلئے خطرہ ہے، دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔
مشیر وزیراعلٰی برائے کھیل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کار فرما ہیں، دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کی نسل کشی کررہی ہیں۔ حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائے۔

اجلاس کے دوران نومنتخب رکن اسمبلی علی مدد جتک نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے اٹھا لیا۔ اجلاس میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
اسمبلی سیشن میں صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں دہشتگردوں کے حوالے سے اظہارکیا تھا، گزشتہ روزجان سے مارنے کی دھمکیاں اورگالم گلوچ دی گئیں، جومعصوم شہریوں کو مارتے ہیں وہ دہشت گرد ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی اجلاس میں کے خلاف

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی:قومی اور سینیٹ کی طرز پر 2 ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی پی پی پی کی رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی کو لاہور پولیس کی جانب سے ہراسان اور مبحوس رکھنے پر صوبائی اسمبلی پولیس کے خلاف یک آواز ہوگئی۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی زرعی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت تین گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم صوبائی وزراء اور متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات ملتوی کردیا گیا۔
زیرو آور کے دوران بات کرتے ہوئے پی پی پی کی رکن شازیہ عابد نے نشاندھی کی کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے ان کے بیٹے کو یونیورسٹی سے واپسی کے دوران غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا اور رہا کرنے کیلئے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پرمعاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔
اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے پنجاب کو بہتر انتظامی طور پر چلانے کیلئے وفاق کی طرز پر دو ایوان پر مشتمل نظام قائم کرنے کیلئے قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں صوبے میں گندم کی کاشت پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہے، جبکہ وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ صوبہ میں ساڑھے چھ لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دیا جا چکا ہے جس سے اب تک پچاس ارب روپے کی خریداری کی گئی ہے۔
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے مزدور کی کم ازکم تنخواہ سینتیس ہزار روپے پر عمل درآمد نہ ہونے پر محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایجنڈا مکمل ہونے پرپنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کچھ عناصر نے بلوچستان واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطاء اللہ تارڑ
  • چین کی بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یر غمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت
  • چین کی بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • دہشت گردی کے بڑھتے واقعات؛ امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کا مشورہ
  • بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر حملے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے: صدر مملکت
  • پنجاب اسمبلی:قومی اور سینیٹ کی طرز پر 2 ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،وزیراعظم شہبازشریف
  • خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، وزیراعظم