بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سرفراز بگٹی--فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔
بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کو محکمۂ صحت بلوچستان و پنجاب کے ماہرینِ طب کی محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔
سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پُر عزم ہیں، اسپتالوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن سے طبی سہولتیں، ادویات کی فراہمی اور مربوط نظام قائم کیا جائے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بی ایم سی، سنڈیمن اور شیخ زید النہیان اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے بنائیں گے
پڑھیں:
بی جے پی کی ریکھا گپتا دہلی کیلئے وزیرِ اعلیٰ نامزد
بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے لیے خاتون وزیرِ اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2 ہفتوں بعد 50 سالہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور وہ دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔
ان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے خواتین اس عہدے پر فائز رہ چکی ہیں، دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں۔
5 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ریکھا گپتا نے عام آدمی پارٹی کی امیدوار کو 29 ہزار سے زائد ووٹوں کی واضح اکثریت سے شکست دی تھی۔