کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزرائے اعلیٰ بلوچستان اور سندھو نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔. اعلامیہ کے مطابق سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔.

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی مسائل حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم، بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات مؤخر

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات منسوخ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد کے بعد نیا شیڈول طے کیا جائے گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات کل یا پرسوں ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان اہم آج ملاقات ہوگی۔
  • بلاول بھٹو سے بلوچستان، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا
  • ڈی آئی جی ساؤتھ کا شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ کو خط
  • وزیراعظم، بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات مؤخر
  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات شیڈول، اہم امور پر غور ہوگا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں کل اہم ملاقات ہو گی
  • کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے، ارسلان خالد
  • کراچی کیلئے نہ وفاق کے پاس پیسہ ہے، نہ سندھ حکومت کے پاس: ارسلان خالد
  • 2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو ہوں گے: ناصر شاہ