کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ہے اور شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جنگ جاری رہے گی، انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گےدہشت گردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کر دیا، سیاسی مقاصد کے لیے احتجاج اور دھرنوں کی کال دینے والے اس سفاکانہ حملے پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل پر معنی خیز خاموشی رکھنے والے کس کی حمایت کر رہے ہیں خاموشی کو رضا مندی سمجھا جاتا ہے، یہ ثابت ہو رہا ہے کہ کون کس کا سہولت کار ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا۔ اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر 1400   چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا کام 92 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنا فرض نبھانے کے بجائے روزانہ کوئی بہانہ بناتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان سے ہے جن سے مساجد بھی محفوظ نہیں، یہ کونسا جہاد ہے رمضان میں حملے کیے جائیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے، دہشت گردی کی جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے، فوج تو اپنا فرض نبھا رہی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ 4 ہزار دہشت گردوں کے لیے کس نے ریڈ کارپٹ بچھایا تھا۔؟ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کو آباد کیا، خیبرپختونخوا کے اداروں کو کس نے بہتر کرنا تھا۔؟ خیبرپختونخوا کی پولیس کو کس نےجدید اسلحہ اور تربیت دینی تھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کہاں ہے، کتنا فعال ہے۔؟ پنجاب میں سی ٹی ڈی اور سیف سٹی کو فعال بنایا گیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، آپ دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشت گردوں کو رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں، یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
  • مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف
  • مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری
  • بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کو بھی دعوت دی ہے، حکومت
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،دہشت گردی کے خلاف حکومت کا دو ٹوک مؤقف
  • مسافروں کو نشانہ بنانا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے، سرفراز بگٹی
  • سید محسن نقوی سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، دہشتگردانہ حملوں کی مذمت
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت