اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 ) سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات، خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں 18 مارچ کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس منگل کو دوپہر 1بجکر30منٹ پر بجے طلب کیا گیا ہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی لیڈران کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دے گی.

یہ اہم اجلاس بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس، نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں جنڈولہ کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملوں جیسے واقعات کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے. خیبر پختونخوا اور بلوچستان حالیہ دنوں میں شدت پسندی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں گلوبل ٹیررزم انڈیکس 2025 کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں ہونے والے 96 فیصد سے زائد شدت پسند حملے اور اموات انہی دو صوبوں میں ہوئی ہیں شدت پسندی کے بڑھے ان حالیہ واقعات میں سب سے بڑا واقعہ بلوچستان میں 11 مارچ کو کو پیش آیا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان پاس کے علاقے ڈھاڈر میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا.

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بازیاب کروا لیا تھا جبکہ سکیورٹی حکام کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران حملہ کرنے والے تمام شدت پسندوں کو بھی مار دیا گیا تھا اتوار 16 مارچ 2025 کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان ہی کے علاقے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں تین اہلکار اور دو شہری جان سے گئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں 13 مارچ کو جنڈولہ کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا جسے حکام کے مطابق ناکام بنا دیا گیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے مطابق

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی قیادت نے مشاورت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔

حکومت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی سے نام مانگے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا اور عامر ڈوگر سے کمیٹی اجلاس میں شرکت کےلیے نام مانگے گئے تھے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مجھ سے اسپیکر اور چیف وہپ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے نام مانگے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس سے قبل سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لئے غیر معمولی انتظامات
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور سامنے آگئے
  •    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات 
  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
  • قومی سلامتی صورتحال، وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب