بلوچستان کے طلبا کیلیے متحدہ عرب امارات کا اسکالرشپ پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بلوچستان کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاغ سے طلباء کو تحریری امتحانات کے بعد منتحب کیا گیا۔ منتخب کیے گئے 25 طالب علموں میں 5 طالبات بھی شامل ہیں۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا یو اے ای کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
اس اسکالر شپ کا مقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والےطلبا اور طالبات نے اعلیٰ تعلیم کا موقع فراہم کرنے پرحکومت پاکستان، متحدہ عرب امارات اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ ان کے تعلیمی سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے
پڑھیں:
اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری
اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے پہلے روز نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایٹ مرکز کا پلاٹ نمبرI-B, 3.34ارب روپے میں نیلام ہوا،کمرشل پلاٹس کی نیلامی 4 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں ۔4 روزہ نیلامی میں، بلیو ایریا، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
پلاٹس کی اوپن آکشن 28 فروری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے۔