بلوچستان کے لیے تاجکستان سے پانی لارہے ہیں، صدر مملکت کا تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے پانی لارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاندار استقبال
پاکستان کے لیے علاقائی رابطوں سے ابھرتے ہوئے مواقع کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بہت عرصہ پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا، ، سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ثابت ہوگا، بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں، متحدہ عرب امارات نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کی ہے، چین کو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، امید ہے چین اس پر غور کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محل وقوع کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے، آج دنیا میں تجارتی جنگ جاری ہے، تجارت ہی کسی ملک کو گروتھ بڑھاتی ہے، گوادر پورٹ کا میں نے افتتاح کیا تھا، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل چھوڑنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد صدر آصف علی زرداری علاقائی رابطے گوادر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد صدر ا صف علی زرداری علاقائی رابطے گوادر ا صف علی زرداری صدر مملکت نے کہا کے لیے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، صدر مملکت کی سرفراز احمد اور محمد رضوان سے ملاقات
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔
صدر زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔