WE News:
2025-04-05@01:12:12 GMT

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیدیوں کے لیے خصوصی معافی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیدیوں کے لیے خصوصی معافی کا اعلان

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ 6 سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رہائی کا حکم سرفرازبگٹی قیدی وزیراعلیٰ بلوچستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رہائی کا حکم سرفرازبگٹی وزیراعلی بلوچستان

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے: وزیراعظم

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو معافی نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
  • پنجاب؛ قیدیوں کی سزا معافی، بقیہ سزا کا ریکارڈ آن لائن
  • قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا
  • وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی، کراچی کیلیے خصوصی ریلیف
  • وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس، آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ بلوچستان خوفزدہ ہیں کہ ہم انکی کرسی نہ چھین لیں، اختر مینگل
  • بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے: وزیراعظم
  • لاہور، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، عید کی مبارکباد پیش کی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ