راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور  بلوچستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات  کی 

دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی

سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکر گزار ہوں کے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا،ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر آپ کا کردار بہت اہم ہے،بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیلا بات کی ہے،بلوچستان میں دھرنا ہے اور جو لوگ جیلوں میں ہیں اس پر میاں نواز شریف کردار ادا کرے،نواز شریف ایک سینیئر سیاست دان ہ ہیں ، نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان آؤں گا لوگوں سے ملوں  گا،بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہیے،نواز شریف راضی ہوگئے کہ اپنا کردار ادا کریں  گے

2 ماہ کی پابندی! گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر

سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ آج ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی عمرہ تشریف لائے تھے،اس تفصیلی ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،ڈاکٹر صاحب نے خیالات سے آگاہ کیا،ڈاکٹر صاحب نے درخواست کی کہ نواز شریف سینیئر سیاست دان کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہم نے اس پر تفصیلی بات کی ہے،بدقسمتی سے جمہوریت میں تعطل آگیا اور صورتحال یہاں تک پہنچی،میاں نواز شریف نے یقین دلوایا ہے کہ نواز شریف ذاتی طور پر دلچسپی لے کر حل نکالیں  گے

ویمن ورلڈ کپ  کوالیفائرز،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے  دی 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،پارلیمانی سیکرٹری سردار اسامہ فیاض لغاری،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین خان کھوسہ،مسلم لیگ کی مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ،طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر،افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دو لاکھ روپے سے زائد کا فرنیچر،ڈنر سیٹ سمیت 13 سے زائد اشیا بطور تحفہ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مہمانان خصوصی نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر سلامی،تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں دوسرے اور تیسرے فیز میں بھی پانچ پانچ ہزار مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں،ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں،بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے۔اس موقع پر ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسرے فیز کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا۔دوسرے فیز میں صوبہ میں پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔پہلے فیز میں 1500 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، اندر کی خبریں کیا ہیں؟۔ بلوچستان کی صورتحال
  • بلوچستان، جے یو آئی کی موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش
  • نوازشریف آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس جائینگے
  • نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی
  • طویل عرصے بعد بلآخر نواز شریف کی سیاسی میدان میں واپسی
  • نوازشریف سے ملاقات: صدر مسلم لیگ ن بلوچستان پر کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ، عبدالمالک