کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔

دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکام کو بحالی امن کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کا حکم دیا اور تمام سکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے۔ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا ۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنانےکا فیصلہ کر لیا گیا۔ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں طے پایا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

سول اور فوجی قیادت نے ہدایت کی کہ قومی بیانیہ کمیٹی دہشت گردی کے سدباب کیلئے مؤثر بیانیہ بنائے ۔ ملک کی سلامتی کےخلاف کسی بھی قسم کےمواد کا مؤثر طریقے سے توڑ کیا جائے ۔ قومی بیانیے کےتحت مواد ڈیجیٹل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے۔ دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے صوبوں کے مابین تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جائے ۔ ڈیپ فیک اور دیگر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی جھوٹی معلومات کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔۔ قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے گی ۔

قومی بیانیہ نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈرامے بنائے جائیں گے ۔ ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شرپسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے گا۔
آسٹریلیا: ایک ایسا قصبہ جہاں منہ مانگی تنخواہ پر بھی کوئی ڈاکٹر جانے کو تیار نہیں

متعلقہ مضامین

  • چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بلوچستان، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق
  • بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
  • بلوچستان، دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
  • سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا