اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فضل الرحمان

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رمضان پیکج میں تاخیر پر کڑی تنقید

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان تو کردیا لیکن آدھا رمضان گزرنے کے باوجود مستحق خاندانوں تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ یہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر کابینہ نے قبل از وقت منظوری دی تھی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے، تو مستحقین کو ان کا حق دینے میں تاخیر کیوں کی گئی؟

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں لاکھوں غریب خاندان اس امداد کے منتظر تھے، مگر صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رمضان پیکج کی تقسیم میں تاخیر صوبے کے کمزور طبقات کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر رمضان پیکیج کی تقسیم کو یقینی بنائے اور اس تاخیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اگر حکومت مستحق عوام کو بروقت ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی رمضان پیکج علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ میں اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان کی جنوبی وزیرستان مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت
  • جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، رہنما جے یو آئی سمیت کئی افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان: مسجد میں بم دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
  • جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان :اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رمضان پیکج میں تاخیر پر کڑی تنقید
  • بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  •  جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جے یو آئی(ف)