صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا،عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: وزیراعظم
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے" ایکس" پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکہ اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
مزید :