— فائل فوٹو

قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے جوابات جمع کروا دیے۔

سندھ اور خیبر پختون خوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے؟

سپریم کورٹ نے باپ کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا

عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومتیں کام کر رہی ہوتیں تو 5 سال سے عدالتوں میں چکر نہ لگا رہا ہوتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسے مادری زبان سکھائی جاتی ہے اور پھر انگریزی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شوکت یوسفزئی کا وفاق پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے وفاقی حکومت پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا ہے، ہماری پارٹی کو مزید دیوار سے لگایا گیا تو یہ زیادتی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرے اور سیاسی استحکام لائے، حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بارڈر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بتایا جائے کہ وزیر خارجہ کابل کیوں نہیں جاتے؟

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ اگرافغان شہریوں کو نکالنا ہے تو ایک طریقہ کار کے تحت نکالیں 10 دن میں تو اتنے سارے لوگوں کو نہیں نکال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی کو غلط قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا معاملہ؛ صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
  • قرآن کی تعلیم لازمی قراردینے کا معاملہ‘ صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
  • قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
  • قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا معاملہ؛ صوبائی حکومتوں سے جواب طلب
  • ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا: جسٹس جمال خان مندوخیل
  • حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے: جسٹس جمال
  • سپریم کورٹ، گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججوں کے تقرر کے مقدمے کی مشروط واپسی پر وفاق کا موقف طلب
  • شوکت یوسفزئی کا وفاق پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام
  • ’یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا اور آپ رولز کی بات کررہے ہیں‘ جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سے مکالمہ