WE News:
2025-03-25@22:30:18 GMT

28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔ اور بریفنگ میں بتایا کہ کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگردی کو بیڈ گورننس سے تقویت ملتی ہے، تدارک ضروری ہے۔ ریاست اور شہری کے درمیان اعتماد کی بحالی گڈ گورننس کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست سرکاری افسران اور ملازمین پر جو وسائل خرچ کررہی ہے ضروری ہے کہ عوام کی بہبود کا حق ادا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں زمینوں کے ہیرپھیر میں ملوث کرپٹ افسران ملازمت سے فارغ

انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت کا فیصلہ ہر ملازم نے اپنی رضا مندی سے کیا ہے، ملازمت کے تقاضوں کو دیانتداری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشاف دہری ملازمت سرکاری محکمے کارروائی مقدمہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکشاف دہری ملازمت سرکاری محکمے کارروائی میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز

پڑھیں:

علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے 10 سالہ منصوبے کے لیے 21 دن میں ابتدائی مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مسودے میں جامعات میں خود کفالت، تحقیقی معیار اور طلبہ کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے 10 سالہ منصوبے کے لیے 21 دن میں ابتدائی مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مسودے میں جامعات میں خود کفالت، تحقیقی معیار اور طلبہ کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، نئی پالیسی میں مالی استحکام، تحقیق، طلبہ کی مہارت اور گورننس کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، تمام متعلقہ کمیٹیوں کی رپورٹس کو یکجا کر کے ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی۔ متن میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پلان میں قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے، اعلیٰ تعلیم کی 10 سالہ حکمت عملی کو کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا
  • دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف پوری طاقت سے جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بڑی خؤشخبری ، عید الفطر پر افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
  • عید پر8 چھٹیاں! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
  • سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش
  • ریاست مخالف پروپیگنڈا،حکومت بلوچستان کا سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • بلوچستان میں ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ