وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، رواداری اور اخوت کا تہوار ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے بعد عید ہمیں ان اعلیٰ اقدار کی یاد دلاتی ہے جن پر اسلامی معاشرہ قائم ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور امن کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز، ڈاکٹروں، صحافیوں اور دیگر محکموں کے ان افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو عید کے دوران اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ یہ عید سب کے لئے خوشیوں اور محبت کا پیغام لے کر آئے گی اور ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بنے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔
پشاور سے وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوائی فائرنگ کی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے، معذور کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جرم اور معاشرتی برائی ہے، جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام الناس اپنی چند لمحوں کی خوشی کےلیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جان و مال کے نقصانات کو روکنا ہے۔