Daily Mumtaz:
2025-02-20@02:38:33 GMT

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے بگٹی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔
صوبائی وزیرعلی حسن زہری ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے تھے، اختلافات پر بلوچستان کےارکان کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلال ہاؤس کراچی میں طلب کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ایم این اےملک شاہ گورگیج کوصلح کاٹاسک مل گیا، ملک شاہ گورگیج وزیراعلیٰ اورعلی حسن کے درمیان صلح کرائیں گے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔
اجلاس میں فریال تالپراوراعجازجکھرانی کی گروپس سطح پراراکین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں اورملاقاتوں میں ارکان کے صوبائی حکومت پرشکوے وشکایاتیں کی گئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کا ہاراسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافرگرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے چھ کروڑ انڈین روپے لگایا ہے جو تقریبا ساڑھے 19 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔نیکلس کو کسٹم قوانین کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ملزم کو کسٹم قانون کے مطابق گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ سراؤں کی تبدیلی: تعلیم اور ہنر کے ذریعے معاشرے میں مقام بنانے کی کوشش 
  • قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے کلائمیٹ اکاؤنٹیبلٹی بل 2024 کی منظوری دے دی
  • اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ افغان شہری کی غیرقانونی دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام
  • اقدام قتل کے ملزمان کیفرارکی کوشش ناکام
  • ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
  • بدین ،سندھ کے نامور انقلابی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کاسوئم
  • کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نواز شریف 
  • کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کا ہاراسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافرگرفتار
  • کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نواز شریف