میرٹ سے خوفزدہ عناصر سرفراز بگٹی کے استفیٰ کی خبریں پھیلا رہے ہیں، علی مدد جتک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی مدت پوری کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ سرفراز بگٹی پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے لگن سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی تبدیلی یا استعفیٰ لینے کی خبریں میرٹ سے خوفزدہ عناصر پھیلا رے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان حقیقی ترقی، عوام کو بہتر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز صوبے میں امن و امان کی بہتری اور دہشتگردوں کی بیخ کنی کے لئے سرگرم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
ایم ڈی اے یے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ،پیراگون کے دفتر پر چھاپہ
ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی شاہ لطیف کے ملازمین کے ساتھ یلغار
70ہزار فائلیں اٹھا کر شاہ لطیف سبزی منڈی پر زبردستی شفٹ کرنے کی اطلاعات ،الاٹیز میں غصہ
ایم ڈی اے کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی خبریں، لینڈ مافیا کے سرپرست ایم ڈی اے کے عناصر پیراگون پر پل پڑے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ڈی اے میں متعدد گھپلوں میں ملوث لینڈ مافیا کے سرپرست افسران کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ظہور خان نے شاہ لطیف کے عارضی ملازمین اور پولیس کی معاونت سے پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔پیراگون کے ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن اسکیم45 کا ریکارڈ ایک معاہدے کے تحت ان کی زیرنگرانی ہے اور جب تک اسکیم آباد نہیں ہو جاتی، یہ ریکارڈ پیرا گون کی ملکیت ہی رہے گا لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اس ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔ جرأت کے ذرائع کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کی ایم ڈی اے کے افسران کی طرف سے لگاتار کوششیں ہو رہی تھیں۔ پیرا گون کے انکار کے بعد زبردستی یہ اقدام ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ظہور خان نے اٹھایا ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریباً 70ہزار فائلیں اٹھا کر شاہ لطیف سبزی منڈی پر زبردستی شفٹ کی گئی ہیں۔ اس ریڈ کے دوران پیراگون کے اسٹاف کو بری طرح مارا پیٹا گیا اور اس مار پیٹ میں فاروق بگٹی کے دست راست عاصم نامی شخص سر فہرست ہیں۔ اس ریڈ کے دوران تشدد کے بعد پیرا گون کے سب ملازمین کو کمروں میں بند کر دیا گیا۔ ایم ڈی اے کی طرف سے ریڈ کی سربراہی فاروق بگٹی خود کر رہے تھے ۔ پیراگون کے ذرائع کے مطابق فائلوں کے ساتھ ساتھ باقی سامان بھی اٹھا لیا گیا ہے اور بعد کی کارروائی سے بچنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اکھاڑ کر ساتھ لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی کی اس غیر قانونی سرگرمی سے سارے تیسر ٹاؤن کے الاٹیز اور انویسٹر میں شدید غم و غصہ ہے۔ پیراگون سٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہوئے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور ظہور خان کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس غیر قانونی اقدام کے لیے منسٹر لوکل گورنمنٹ سعید غنی کو از خود نوٹس لینا چاہئیں۔