بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل، سیکرٹری کا ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔
سیکرٹری ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے مونو گرام والے ٹشو پیپر بنانے والے کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بانی اور بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ فیصلے کیخلاف اپیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی کے والے ٹشو
پڑھیں:
ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔
یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔
ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔
ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔