وزیراعلی بلوچستان کا سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق ایڈووکیٹ جنرل، معروف قانون دان اور ادبی شخصیت صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم کی قانونی، ادبی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے بلوچستان ایک باصلاحیت قانون دان اور نامور ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے،صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کی قانونی بصیرت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ ایک کہنہ مشق قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانشور اور ادبی شخصیت بھی تھے جنہوں نے اپنی زندگی قانون، عدلیہ اور سماجی بہبود کے لیے وقف کردی۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
معروف روحانی اسکالرشمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلسلہ عظیمیہ کے مرشد اور معروف روحانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرکزی مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔خواجہ شمس الدین عظیمی ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی کے بانی مدیر،ماہ نامہ قلندر شعور کے مدیر اعلیٰ بھی تھے۔آپ سیرت طیبہ پر تین جلدوں پر مشتمل کتاب محمد رسول اللہ،احسان و تصوف،مراقبہ،روحٖانی نماز،روحانی علاج،نظریہ رنگ و نور،تجلیات سمیت درجنوں کتب کے مصنف تھے،روزنامہ جسارت،روز نامہ جنگ سمیت متعدد اخبارات میں روحانی ڈاک اور کالم بھی لکھا کرتے تھے۔آپ کی کتابیں، جامعہ الازہر مصر ،بہا ء الدین ذکریا یونی ورسٹی سمیت متعدد تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل ہیں۔آپ کے پسماندگان میں اے پی این ایس کے سابق عہدیدار ،کالم نگار،مصنف ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سمیت دیگر شامل ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹائون کراچی میں ادا کی جائے گی۔