بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو ان سے بات چیت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جمہوریت پسندوں کواس معاملے کے لئے اپنا وزن دوسروں کے پلڑے میں نہیں ڈالنا چاہیے، ان کا وزن جمہوری قوتوں کے ساتھ رہنا چاہیے، انہیں محب وطن قوتوں کے ساتھ رہنا چاہیے، حکومتوں کے ساتھ بھلے ہوں یا نہ ہوں لیکن ملک کے ساتھ ضرور ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوچستان کے معاملے پر بات چیت کرنی چاہیے

پڑھیں:

سینیٹ کا اجلاس: اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی قرارداد پیش کرنے کی کوشش‘ عرفان صدیقی نے روک دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں. نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی.

(جاری ہے)

وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ممبران کا حلف نہیں لیاجاتا سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا کا بھی شیڈول جاری کیا گیا تھا انہی انتخابات کے تحت خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت بنی. انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا آرڈر دیا سیاسی وجوہات کی وجہ سے مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں حلف نہیں لینے دیا گیا خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن کی تاخیر حکومت سے نہیں ہوئی وہاں سے ہوئی ہے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ معرض وجود میں آیا اگر یہ سب کچھ غیر آئینی ہے تو کیوں کمیٹیاں چلا رہے ہیں؟ خیبرپختونخواہ کے انتخابات کا معاملہ ابھی تک عدالتوں میں زیر التوا ہیں.

سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کہا کہ قرارداد پیش کرنے کے لیے سینیٹ کے رولز ہیں اس کے مطابق چلیںشبلی فراز نے کہا کہ قرارداد پہلے سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں گے گارنٹی دیں کہ یہ قرارداد ایجنڈے پر آئے گی؟ پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی. شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ سیلکیٹو بنا ہوا ہے پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کی فزیکل تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے منظوری میں تاخیر ہوئی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کی منظوری میں تاخیر میں بدنیتی شامل نہیں تھی.

متعلقہ مضامین

  • دوسری شادی کیلئے بیوی کو شوہر کی مدد کرنی چاہئے، جامعہ الازہر
  • بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی
  • ٹرین کو اغوا کر لیا گیا تو اس وقت سیاستدان کچھ نہیں کرسکتے، عرفان صدیقی
  • دوسری شادی کیلئے بیوی کو شوہر کی مدد کرنی چاہئے، مصری عالم دین
  • سینیٹ کا اجلاس: اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی قرارداد پیش کرنے کی کوشش‘ عرفان صدیقی نے روک دیا
  • پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نہیں لینا تو ان کا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟ عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کو ڈیل نہیں کرنی تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کیوں کرتی ہے، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟ عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹ کھٹاٹی ہے، عرفان صدیقی