بلاول بھٹو سے بلوچستان، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بلاول ہاؤس کراچی میں ایک ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی پی کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ان کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری کے وزرائے اعلی آگاہ کیا
پڑھیں:
2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو ہوں گے: ناصر شاہ
وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ—فائل فوٹووزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ 2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم یونٹس کے استعمال والوں کو مفت بجلی فراہمی کا بلاول بھٹو کا وعدہ تھا۔
ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹم تقسیم کر رہے ہیں، کوہستان اور کچے کے علاقوں میں بھی فری ہوم سولر سسٹم دے رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ21 لاکھ گھر دسمبر 2025ء تک مکمل کر کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں 2018ء اور 2024ء میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملیں۔