سرفراز بگٹی کی قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا ہے کہ قلات کے علاقے مغل زئی میں خودکش دھماکا اُس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند قرار دیا ہے، ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے آمدن بلوچستان کی اہم شاہراہ اور کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا خالدمگسی اور جام کمال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ خیر سگالی کا اقدام ہے، وفاقی حکومت کے اقدام سے کچھی کینال کی تعمیریقینی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے صدر اور وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، کراچی تا کوئٹہ آر سی ڈی شاہراہ کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔’ہر مسئلے کا حل پارلیمنٹ اورسیاست ہے،کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا، کچھی کینال کے فیز 2 کے لیے بھی پیسے مختص کیے گئے ہیں۔‘
اس موقع پر وزیرتجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، وہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کی ترقی سے خائف ہیں، انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی کا ثمر عوام کو ملے گا۔
مزید پڑھیں:
وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی، انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا، ، وزیراعظم اور تمام اسٹیک ہولڈر زملک کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، ہم نے ملک میں یکساں ترقی کو فروغ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آر سی ڈی شاہراہ بلوچستان پیٹرولیم مصنوعات کراچی میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی