2025-04-01@10:00:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3640

«باد پولیس نے»:

    علی ساہی: پنجاب پولیس کے خدمت مراکز اس وقت شہریوں کو جدید ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں،  رواں سال کے آغاز سے اب تک 9 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کی خدمات حاصل کیں جبکہ 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کے اندراج کی خدمات استفادہ کیں۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ 35 ہزار سے...
    صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ یاد رہے کہ ٹانک میں فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو بھی ٹانک میں پرانا مال منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قیضار نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ وجۂ...
    بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مفرور 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Post Views: 1
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زمین کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔ریسکیو کے ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹے کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کر لی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں بیٹے نعیم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے 55 سالہ باپ رفیق کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے ملزم نعیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
    کراچی کے علاقے رام سوامی اربع والی گلی میں لڑکی عمارت کی پہلی منزل کی کھڑکی سے گر کر زخمی ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کے ماموں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی سول اسپتال منتقل کردی گئی، تاہم لڑکی کا بیان نہیں لیا جاسکا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلمبند کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی...
    — فائل فوٹو لاہور بھر میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بہاولپور: مبینہ مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاکبہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائے۔
    بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4  ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے،  پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی  جس دوران  واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ  واقعے کے دوران چاروں  ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔  پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
    صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ   مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
    کراچی: ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔ حادثے  میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔  
    وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
    اسلام آباد کے کلب روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ کلب روڈ پر ٹویوٹا ہائی ایس کے ساتھ حادثہ۔ حادثے میں ایک کارسوار شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے فوری قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔#WeRIslamabadPolice #ICTP #ITP — Islamabad Police (@ICT_Police) March 31, 2025 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کلب روڈ پر کار اور ٹویوٹا ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کارسوار شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے...
    بہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے بعد واپس تھانے لایا جا رہا تھا کہ ان پر ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ چاروں ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    فاران یامین: تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔  حادثہ کے بعد پولیس اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران منتقلی دم توڑ گیا۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثے کی حقیقت سامنے آ سکے۔ تفتیشی عمل جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔ کرشمہ کیور کو...
    لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے کمرے سے غائب کر دی اور اس دوا کا رپورٹ میں بھی کہیں...
    لندن: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے...
    حیدر آباد: نیا مہینہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کا مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے شہر کے رکشہ مارکیٹ کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم ریاض السلام عرف مٹھو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق،...
    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
    اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ وہ انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نتین یاہو کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا ان کی گرفتاری کے بغیر کوئی بھی سفر، اسرائیل کو جرائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ ایمنسٹی انٹڑنیشنل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ...
    بھارت میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ سنوج مشرا نے شادی کا جھانسا دیکر 4 سال سے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مجھے ڈائریکٹر تک لے گئی جس نے مجھ سے پہلے محبت اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں سنوج مشرا کے جھانسے میں آگئی اور ہم 4 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہیں۔ 3 بار حاملہ بھی ہوئی تھی۔ پولیس کو بیان میں خاتون نے بتایا کہ سنوج مشرا نے تینوں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا  جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے...
    کراچی میں عید الفطر کے روز کارساز روڈ پر دو تیز گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارساز  کے قریب ہونے والے حادثے میں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک گاڑی کا اگلا جبکہ دوسری کا پچھلا حصہ بری طرح سے متاثر ہوا۔ پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا تھا ،دونوں گاڑیوں کو شدید  نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے سڑک کو کلئیر کرایا۔ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
    فوٹو فائل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت...
    سیالکوٹ: کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث ان کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔...
    کراچی میں اہل سنت و الجماعت کےمقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر ہلا کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق، اتوار کی شام لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مسلسل تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی نماز عید ادا نہیں کر سکے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں ہی رہیں۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل آنے والے راستوں پر آٹھ اضافی پکٹس اور ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا ۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سمیت...
    ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...
    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ...
    راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس گردی کی سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں وردی میں ملبوس  سب انسپکٹر ریحان خان نے ساتھیوں نے ساتھ مل کر اوسیز اور پاکستان میں بزنس کرنے والے بزنس مین  کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔  رپورٹ کے مطابق ریحان خان  سب انسپکٹر و حواریوں کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی ٹارچر سیل رکھنے کا بھی انکشاف ہوا، متاثرہ بزنس مین نے پولیس سے رجوع کرلیا حکام کا سخت نوٹس سب انسپکٹر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پاکستان اور یو اے ہی میں بزنس ہے یو اے ای سے بزنس کے سلسلے پاکستان آیا ہوا تھا، لاہور سے اپنی گاڑی پر واپس اپنی رہاہش گاہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی آرھا تھا، لیک ویو جنکشن...
    صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز صوابی: صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے...
    --فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص راحت گل، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے زخمی شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے...
    فیصل آباد: پولیس نے فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اے پی پی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹی پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان...
    لاہور: اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی...
    راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔...
    کراچی: قائدآباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ ان کے والد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کرچی کے تھانہ قائد آباد کی حدود شیرپاؤ کالونی میں واقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ گیا اور ان کی شناخت شخص قاری عبدالرحمان ولد گل رحمان سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے عبدالرحمان کی عمر 40 سال...
    ترجمان کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور...
    سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چاند رات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، کہا کہ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، جبکہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 04 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی...
    RAJANPUR: پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا...
    پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم  پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اس...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ فتح محمد گبول گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ فتح محمد گبول گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے(رینجرز) کے اہلکار کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین ولد نصیر الدین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول ظہیر الدین گھر چھٹیوں پر آیا ہوا تھا، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے وقت سادہ کپڑوں میں رہائشی علاقے کی گلی میں موجود تھا، اس ہی دوران  موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے  تین گولیاں ماریں جس سے ظہیر الدین...
    لاہور(نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ جس سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاند رات اور عید الفطر پر مساجد، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمازِ عید کے 29 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے اور ان اجتماعات کی سیکیورٹی پر47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ لاہور میں 9 ہزار...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد : فوٹو اے پی پی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہمعید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے...
    فوٹو: فائل زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک موٹر وے پولیس نے 47 لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروادیے ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اوور لوڈڈ گاڑیوں پر 2 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت ہیلپ لائن 130 پر کرسکتے ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹر وے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مدد کےلیے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن...
    ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ حساس عمارتوں میں اسپانئپرز، شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کی سکیورٹی کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ کے لئے عیدالفطر کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہر میں اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائپر تعینات کئے جائیں گے۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات ہیں۔...
    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔آئی جیاسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں. 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے.3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں. شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں....
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی اور پولیس تعینات کردی گئی جبکہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی گئی  ۔ اس کے علاوہ چاند رات کو روڈز پر ون ویلنگ کی...
    لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
    راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
    ہاولپور: تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2...
    لودھراں کے علاقے گیلے وال میں دو سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔لودھراں پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی کے 2 سال قبل لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے اُس کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔گرفتار ملزمان نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مقتولہ کو کھیتوں میں دفن کردیا تھا۔لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں سے لاش نکالی گئی، یو ں خاتون کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون 2 سال قبل پسند کی شادی کرنے کےلیے گھر سے چلی گئی تھی، بھائی مقتولہ کو پنچایت کے ذریعے واپس لے کر آئے تھے اور دھوکے سے قتل کیا۔پولیس...
    گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم محرر  خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع بیڈ میں اتوار کی صبح ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ جلیٹن اسٹک کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔ گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی، جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوینت کنوت اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش...
    پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے...
    اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا عیدالفطر پر خصوصی پیغام میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے اور3500  سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فائٹنگ کریں گے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ...
    بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے وہ اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئی تھی۔پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتہ دار ہیں۔
    — فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمازِ عید کے 29 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے اور ان اجتماعات کی سیکیورٹی پر47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہمعید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔ اُنہوں نے بتایا کہ لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے...
    انسداد دہشتگردی عدالت/جوڈیشل کمپلیکس مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری سے متعلق کیس میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ پشاور سے منگوایا گیا تھا۔ اسلحہ ارمغان کے والد کامران قریشی نے علاقہ غیر سے خریدا تھا۔ پولیس نے ملزم کامران قریشی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلہ و دیگر مقدمات میں جیل میں ہے۔ ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی بھی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں جوڈیشل کسٹڈی میں ملیر جیل میں ہے۔ کامران قریشی سے اسنائپر و رائفل سمیت بھاری مقدار میں گولیاں...
    ذرائع کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم دو روز تک جاری رہا اور ایک روز قبل اختتام پذیر ہوا جس کے نتیجے میں چار بھارتی پولیس اہلکار مارے گئے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی...
    — فائل فوٹو عید کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کردیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کرلیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں۔ فیصل آباد: موٹروے پولیس نے شہری کو اس کا موبائل فون تلاش کرکے واپس پہنچادیافیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کر کے فون واپس کر دیا گیا۔ مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافر اگلی گاڑی سے...
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا،...
    بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و قتل کے 4 ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتے دار ہیں۔ گوجرانوالہ: محرر کی خاتون پولیس اہلکار سے زیادتیگوجرانوالہ میں تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی کر ڈالی۔ 6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی۔پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    علی ساہی:  چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ چاند رات پر لاہور میں 4 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عید اجتماعات کے دوران لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر پر 29 ہزار...
    وقاص احمد: عید کے پرمسرت موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ٹریفک کی آگاہی کے ساتھ ساتھ روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک کا چیک اپ کرلیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے اور حد رفتار کی پابندی کریں۔ اسی طرح اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لین اور لائن کی پاسداری کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 موٹروے پولیس نے ڈرائیورز...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ چاند رات پر صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کے مرکزی بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کی اور بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع کر دیا۔ چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی، پولیس تعینات کی جائے گی۔ اے ٹی...
    انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں ہوا پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی، گفتگو مصطفی عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹی گیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل...
    فائل فوٹو کراچی میں مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔ادھر لانڈھی، رزاق آباد عبداللّٰہ گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 35 سال کے عبدالستار کے نام سے ہوئی۔
    سٹی42:  عید الفطر  سے پہلے راولپنڈی میں  پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔  راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر  ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔ پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ چاند رات پر شرپسند اور...
    لودھراں کے علاقے گیلے وال میں 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔لودھراں پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی کے 2 سال قبل لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے اُس کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔گرفتار ملزمان نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مقتولہ کو کھیتوں میں دفن کردیا تھا۔لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں سے لاش نکالی گئی، یو ں خاتون کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون 2 سال قبل پسند کی شادی کرنے کےلیے گھر سے چلی گئی تھی، بھائی مقتولہ کو پنچایت کے ذریعے واپس لے کر آئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کے...
    علامتی فوٹو اسلام آباد میں چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی ہے، 42 سال کی چینی خاتون کی لاش سیکٹر ایف 8 میں فلیٹ سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں نے ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ چینی خاتون کے ساتھی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون صبح طبیعت خراب ہونے پر اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاتون کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
    اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سیکٹر ایف 8 میں 42 سالہ چینی خاتون کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں رہائش پذیر چینی خاتون کی موت سے متعلق ان کے ساتھیوں نے اطلاع دی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں 42 سالہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کی موت سیکٹر ایف 8 میں ان کی رہائش گاہ میں...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں محکمہ پولیس کو مضبوط بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، 20 سے 30 دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، 2 ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا یہ 31واں حملہ تھا، پنجاب میں...
    اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور  خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں نے پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از...
    راولپنڈی پولیس نے عیدالفطر کے پیش نظر سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 700 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالفطر 5000 سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق عید پر ٹریفک کی روانی کےلیے 600 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کےلیے خصوصی پکٹس قائم گئی ہیں۔سی پی او کے مطابق چاند رات پر شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے 30 خصوصی پکٹس قائم ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عوامی مقامات، پارکس اور قبرستانوں پر بھی600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، ایلیٹ، ڈولفن فورس، لیڈیز...
    پولیس نے فلسطین کا پرچم لہرانے اور حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں جلوس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے یوم القدس کی ریلیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق تحصیل پٹن کے چینہ بل علاقے میں ایک جلوس کے دوران بعض افراد کو حزب اللہ کے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے دیکھا گیا، جن پر شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر بھی موجود تھیں۔ ان افراد کو حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھی...
    پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن میں واقع بلاول چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا،  مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کے گاڑی میں پستول بھی موجود ہے جبکہ موبائل فون اور پیسے بھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔ پولیس...
    صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی کے قریب ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ممکنہ طور پر بدلے کی کارروائی ہو سکتا ہے، کیونکہ شاہد لونڈ کے قتل کے بعد اس کے ساتھیوں کی جانب سے انتقامی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ نومبر 2024 میں شاہد لونڈ کو مبینہ طور پر اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم...
    نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی  پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی  کا اعتراف ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ پولیس افسران، ان کی فیمیلیز  اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت...
    علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ 
    پشاور پولیس نے عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے روز شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ پولیس کے مطابق عید کے موقع پر تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ رائیڈر اور موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
    فائل فوٹو پشاور میں عید الفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات رہیں گے۔ کوئٹہ میں عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کوئٹہ میں عید الفطر کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، رائیڈر اور موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی ہے، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے  لیے سادہ کپٹروں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
    — فائل فوٹو کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او کرک سٹی پولیس  شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد  کیے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد، 2 ملزمان گرفتار کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے... ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔(جاری ہے) ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
    کراچی میں شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کرکے واپس گھر جارہا تھا، ڈاکوں نے لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اہلکارتعینات نے موقع پاتے ہی ملزمان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی...