نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع بیڈ میں اتوار کی صبح ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ جلیٹن اسٹک کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔

گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی، جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوینت کنوت اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ واقعہ عید الفطر سے صرف ایک دن قبل پیش آیا، جس کے باعث مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ہاولپور: تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں 11 سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولپور کے احکامات پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بہاولپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں زیادتی و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ درندہ صفت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختصر مدت میں اصل ملزمان کو ٹریس کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں شامل 2 افراد معصوم بچی کے سگے ماموں ہیں، اس کے علاوہ 2 ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 4 مشتبہ افراد گرفتار
  • راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار
  • صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق
  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار
  • کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار، پناہ گاہیں نذر آتش
  • بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی:بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
  • کوئٹہ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ