کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی میں شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کرکے واپس گھر جارہا تھا، ڈاکوں نے لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اہلکارتعینات نے موقع پاتے ہی ملزمان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راجن پور: کچے میں ڈاکو شاہد کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لوند 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
علامتی فوٹوراجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔