لودھراں: 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لودھراں کے علاقے گیلے وال میں 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔
لودھراں پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی کے 2 سال قبل لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے اُس کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔
گرفتار ملزمان نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مقتولہ کو کھیتوں میں دفن کردیا تھا۔
لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں سے لاش نکالی گئی، یو ں خاتون کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون 2 سال قبل پسند کی شادی کرنے کےلیے گھر سے چلی گئی تھی، بھائی مقتولہ کو پنچایت کے ذریعے واپس لے کر آئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاپتہ ہونے کے مطابق سال قبل
پڑھیں:
لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
ڈیفنس بی میں واقع گھر میں اسلحہ کے زور پر تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا، ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر میں ہونے والی تین کروڑ کی بڑی واردات 5 روز قبل ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکو اسلحہ کے ذور پر ثناءسکندر نامی خاتون کے گھر داخل ہوئے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر گھر سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، غیر ملکی، کرنسی اور دیگر سامان لوٹا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی کینٹ ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے ملزمان کو ٹریس کیا،
ملزمان کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔