اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ وہ انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نتین یاہو کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا ان کی گرفتاری کے بغیر کوئی بھی سفر، اسرائیل کو جرائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ ایمنسٹی انٹڑنیشنل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ نتین یاہو کو گرفتار کر کے عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کرے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر کے اعلان کے مطابق، نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ جہاں وہ پولش صدر "وکٹر اوربن" کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ وکٹر اوربن نے صیہونی وزیراعظم کے خلاف نومبر  2024ء میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا فیصلہ آنے کے باوجود انہیں پولینڈ کے دورے کی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نتین یاہو

پڑھیں:

صدر مملکت، وزیراعظم کا عید پیغامات میں کشمیریوں، فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ

اپنے عید پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کریں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عیدالفطر کے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں ہم قربِ الہی حاصل کرنے، اپنے کردار کو سنوارنے اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ اس تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں اور اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ زکوٰة، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس موقع پر میں اہل مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے روزے اور عبادات قبول فرمائے اور پاکستان کو امن اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عیدالفطر کے پیغام میں پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عید شکر گزاری، بھائی چارے اور ہمدردی کا دن ہے، جو لوگوں کو رمضان کے بعد بھی تقویٰ، صبر اور قربانی کی اقدار کو برقرار رکھنے کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں مظلوم قوموں بالخصوص فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو یاد رکھے جو آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے ان علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گرد بنجمن نیتن یاہو کی گردن پر لٹکی گرفتاری کی تلوار
  • لاہور: وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشریف سمیت سیاستدانوں نے عیداپنے آبائی شہروں میں منائی
  • وزیراعظم شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں: عظمیٰ بخاری
  • صدر مملکت، وزیراعظم کا عید پیغامات میں کشمیریوں، فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ
  • غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضامند ہیں، تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں، باسم نعیم
  • عیدالفطر اللہ کا انعام، اندرونی، بیرونی خطرات لاحق، متحد ہونا ہو گا: صدر، وزیراعظم
  • اسرائیل کی سلامتی فرانس کی ترجیح ہے، امانوئل میکرون