اسلام آباد: چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
اسلام آباد میں چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی ہے، 42 سال کی چینی خاتون کی لاش سیکٹر ایف 8 میں فلیٹ سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں نے ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
چینی خاتون کے ساتھی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون صبح طبیعت خراب ہونے پر اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاتون کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چینی خاتون
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔آئی جیاسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں. 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے.3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں. شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں. شہر میں سیکیورٹی کی فضاء کو ہر صورت قائم کریں گے، دوبڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے. پارکوں کے اندر سائیکل پٹرونگ ہوگی۔انکا کہنا ہے کہ آبائی گھروں کو جانے والے شہریوں کے گھروں کے باہر پولیس بیٹس قائم کی گئی ہیں.سیکٹرز میں فور ویلرز، ٹو ویلرز پٹرولنگ ہوگی.آپ کو شہر میں ہر طرح کی پٹرولنگ نظر آئے گی۔