پنجاب، عید پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمازِ عید کے 29 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے اور ان اجتماعات کی سیکیورٹی پر47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
عید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی ایجنسیز دہشتگرد عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عید کے
پڑھیں:
پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار
RAJANPUR:پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ کچے میں قیام امن تک راجن پور پولیس کا ہر کریمینل کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔