سیالکوٹ:

کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث ان کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر بچوں کے چچا کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے اور ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید

فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز کے عید پر غزہ میں حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ لاشیں طبی عملے کے 8 ارکان، شہری دفاع کے 5 کارکنوں اور ایک یو این ملازم کی ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی
  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
  • لوئر دیر : گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی
  • لوئر دیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی
  • کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید
  • عید پر خوفناک ٹریفک حادثات: میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق  
  • عید پر خوفناک حادثات؛ میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق