Daily Ausaf:
2025-04-02@01:13:45 GMT

فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کےرہنما جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

کراچی میں اہل سنت و الجماعت کےمقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر ہلا کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق، اتوار کی شام لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔

قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں قاری عبدالرحمٰن کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ان کے زخمی والد گل رحمٰن زیرعلاج ہیں۔ایس ایچ او رانا خوشی محمد کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹڈ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔

اہل سنت و الجماعت کے ترجمان عمر معاویہ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مقتول قاری عبدالرحمٰن پارٹی کے شیرپاؤ علاقے کے صدر تھے۔ انہوں نے اس قتل کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔

دریں اثنا، پولیس کے مطابق، اتوار کی شام سرجانی ٹاؤن کے مراد گوٹھ کے علاقے میں ایک خالی پلاٹ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جس کے سر پر گولی کا نشان تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین کے نام سے ہوئی۔ظہیر الدین چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر جان سے جلا گیا، متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق دیا گیا

پڑھیں:

ٹانک: اماخیل میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو

صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

یاد رہے کہ ٹانک میں فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو بھی ٹانک میں پرانا مال منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قیضار نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ وجۂ قتل ذاتی دشمنی بتائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی
  • ٹانک: اماخیل میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • کراچی: لیاری بھتیجے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون زخمی
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • نمازِ عید، مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • نمازِ عید ؛ مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی