اسلام آباد کے کلب روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کلب روڈ پر ٹویوٹا ہائی ایس کے ساتھ حادثہ۔

حادثے میں ایک کارسوار شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے فوری قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔#WeRIslamabadPolice #ICTP #ITP

— Islamabad Police (@ICT_Police) March 31, 2025

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کلب روڈ پر کار اور ٹویوٹا ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کارسوار شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے فوری قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس اسلام آباد حادثہ کلب روڈ حادثہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس اسلام ا باد حادثہ کلب روڈ حادثہ اسلام ا باد افراد زخمی کلب روڈ پر

پڑھیں:

ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا شدید زخمی

ویب ڈیسک : حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

 حویلی لکھا میں ون ویلنگ کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان ابو سفیان حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ 

ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ مضامین

  • ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا شدید زخمی
  • نوشہرہ: فائرنگ سے خواجہ سرا قتل
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • چلاس میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق، تین شدید زخمی
  • اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی
  • نمازِ عید، مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی