فیصل آباد:

پولیس نے فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اے پی پی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹی پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

اسلام آباد؛ چینی خاتون کی پراسرار موت

اسلام آ باد:

وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور  خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں نے پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
  • فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • بہاولپور: جنسی زیادتی کے بعد 11سالہ کمسن بچی قتل، 2 سگےماموں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا
  • گوجرانوالہ: محرر کی لیڈی کانسٹیبل سے جنسی زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا
  • تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتہ دار گرفتار
  • بہاولپور: تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتے دار گرفتار
  • زیادتی کا شکار خاتون کو انصاف کی فراہمی، حنا پرویز بٹ فیصل آباد پہنچ گئیں
  • اسلام آباد؛ چینی خاتون کی پراسرار موت