اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد : فوٹو اے پی پی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔
عید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چاند رات اور عید الفطر کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل
علی ساہی: چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ چاند رات پر لاہور میں 4 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عید اجتماعات کے دوران لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
عید الفطر پر 29 ہزار سے زائد افسران و اہلکار 47 ہزار افراد کے اجتماعات کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے سختی سے کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025