اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خوارجی دہشتگردوں دہشتگردوں کا محسن نقوی

پڑھیں:

محسن نقوی کی شہید میجر سعد کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سعد بن زبیر نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، قوم کو لازوال قربانی پر ناز ہے، میجر سعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، شہید میجر سعد کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت 
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • ڈی جی خان میں حملے کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا، عظمیٰ بخاری
  • ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ
  • ڈی جی خان: لکھانی پولیس پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں کا حملہ، 2 ملزمان ہلاک
  • پنجاب پولیس کا ایک اور بڑا کارنامہ،لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کا بڑا حملہ ناکام
  • ڈیرہ غازی خان: پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
  • پنجاب پولیس کی جراتمندانہ کارروائی، لکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام