عید پرشراب کی سپلائی کا منصوبہ ناکام، 120بوتلیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔
(جاری ہے)
ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شراب کی
پڑھیں:
جدہ جانے والے مسافر کی سلائی مشین سے آئس ہیروئن برآمد، ویڈیو سامنے آگئی
پشاور:
پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.890 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
منشیات لے جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی، جس نے اپنے سامان میں منشیات چھپا رکھی تھی۔ ملزم نے آئس ہیروئن سلائی مشین میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے تفصیلی تلاشی پر 1.890 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان