Daily Mumtaz:
2025-04-02@01:48:22 GMT

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔
سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی پلان

پڑھیں:

اعظم سواتی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، اہم ہدایت مل گئیں

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ  سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔اس بارے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا ، پنجاب کے امور پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کریں گے،پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔اُن یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی جھگڑا موجود نہیں ہےجبکہ چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔

لاہور میں چار ملزمان نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اعظم سواتی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، اہم ہدایت مل گئیں
  • تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کا خدشہ، اڈیالہ جیل کے اطراف کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ
  • اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ
  • کوئٹہ پولیس نے عیدالفطر کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا
  • راولپنڈی: ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
  • پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا
  • چاند رات اور عید الفطر  کیلئے  پنجاب پولیس کا  سکیورٹی پلان فائنل