کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے سادہ لباس میں ملبوس تھے۔ واقعہ چوری ڈکیتی کا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دو افراد
پڑھیں:
رحیم یار خان: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان گلشن عثمان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ رحیم یار خان راشد گولے والا نامی شخص اپنے رکشے پر چپس تل رہا تھا کہ سلنڈر پھٹ گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جو رکشہ ریڑھی چپس خریدنے آئے تھے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال برن یونٹ میں منتقل کر دیا ہے۔