کرک: پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈی پی او کرک سٹی پولیس شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد کیے ہیں۔
کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے.
ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع اسمگل کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اور اسلحہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بتایا ہے کہ
پڑھیں:
عید پرشراب کی سپلائی کا منصوبہ ناکام، 120بوتلیں برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔(جاری ہے)
ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔