حزب اللہ کے حق میں نعرے بلند کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پولیس نے فلسطین کا پرچم لہرانے اور حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں جلوس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے یوم القدس کی ریلیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق تحصیل پٹن کے چینہ بل علاقے میں ایک جلوس کے دوران بعض افراد کو حزب اللہ کے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے دیکھا گیا، جن پر شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر بھی موجود تھیں۔ ان افراد کو حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھی سنا گیا، جسے پولیس نے "عوام کو اکسانے اور دہشتگردی کی حمایت" کے مترادف قرار دیا ہے۔
ضلع بارہمولہ پولیس کے مطابق پٹن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 49/2025 درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ حزب اللہ کے حق میں نعرے بلند کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سرینگر پولیس نے بھی اسی طرح کا ایک کیس درج کر لیا۔ پولیس نے فلسطین کا پرچم لہرانے اور حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں جلوس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حزب اللہ کے حق میں نعرے پولیس نے کے خلاف
پڑھیں:
عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے
پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔