کراچی، اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا
جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق عوام کے بہیمانہ تشدد سے دونوں ڈاکوؤں کی حالت غیر ہوگئی تھی جس میں سے ایک 22 سالہ ڈاکو دوران علاج چل بسا جبکہ دوسرے 25 سالہ ڈاکو کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش پولیس کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کر دی گئی ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں فائرنگ سے 14 شہری زخمی
واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 14 شہری زخمی ہوئے۔ واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر فائرنگ سے 9 سالہ بچی آسیہ زخمی ہوئی، جبکہ ساڑھے گیارہ میں 35 سالہ نوشین نامی خاتون زخمی ہوئیں۔ اس کے علاوہ 11 سالہ ارم بھی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی۔
ناظم آباد ایک نمبر پر اندھی گولی لگنے سے منصور نامی شہری زخمی ہوا، جبکہ بلدیہ قائم خانی کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ وحید زخمی ہوا۔ لیاری میں 11 سالہ ایان جبکہ بلدیہ گلشن مزدور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب تھانہ منگھوپیر پولیس نے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کر رہا تھا۔